17 فروری، 2019، 11:51 PM

پاکستانی وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کی ملاقات میں متعدد معاہدوں پر دستخط

پاکستانی وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کی ملاقات میں متعدد معاہدوں پر دستخط

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان 20 ارب ڈالر کے مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان 20 ارب ڈالر کے مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات کے بعد معاہدوں اور ایم اویوز پر دستخط کے لیے تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی وزیر خزانہ اسد عمر نے سعودی ہم منصب کے ہمراہ معاہدوں اور ایم اویوز پر دستخط کیے۔ پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان اسٹینڈرائزیشن کےشعبے میں تکنیکی تعاون،نوجوانوں کے اموراورکھیلوں کے شعبے میں تعاون بجلی کی پیداوارکےشعبےمیں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان معدنی وسائل کے شعبے، ریفائنری پیٹروکیمیکل پلانٹ کے قیام اور متبادل توانائی مصنوعات کی ترقی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ 20 ارب ڈالر کے معاہدے سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ ہے، اگلے20 سال میں پاکستان میں سیاحت کا شعبہ فروغ پائے گا۔

News ID 1888191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha